محترم صارف،

 

Huawei Health میں آپ کا استقبال ہے۔

 

اس Huawei Health کے معاہدے میں درج ذیل شرائط سے (جنہیں بعد ازیں "معاہدہ" کے بطور ذکر کیا گیا ہے) آپ اور Huawei Technologies Co., Ltd. اور اس کے ذیلی اداروں (جنہیں بعد ازیں "Huawei" کے بطور ذکر کیا گیا ہے) کے بیچ ایک قانونی طور پر واجب التعمیل معاہدے کی تشکیل ہوتی ہے۔ یہ معاہدہ Huawei Health اور متعلقہ سافٹ وئیر، سروسز اور ویب سائٹس (جنہیں بعد ازیں "سروس" کے بطور ذکر کیا گیا ہے) کے استعمال کے تعلق سے آپ کے قانونی حقوق اور ذمہ داریوں کو مقرر کرتا ہے۔ اس معاہدے میں "آپ" سے مراد اس سروس کو استعمال اور/یا اس تک رسائی حاصل کرنے والا کوئی بھی فرد ہے۔

 

یہ سروس استعمال کرنے سے پہلے، آپ کو اس معاہدے میں مذکور شرائط، Huawei کی رازداری کی پالیسی اور آپ اور Huawei کے بیچ ہوئے کسی متعلقہ معاہدوں کی شرائط سے (جنہیں بعد ازیں "شرائط" کے بطور ذکر کیا گیا ہے) اتفاق کرنا ضروری ہے۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ درج ذیل شرائط کو بغور پڑھتے ہیں اور نچلے حصے میں چیک باکس کو منتخب کرکے یہ بتائیں کہ آپ نے ان شرائط کو پڑھ لیا ہے اور ان سے متفق ہیں۔ اگر آپ کل یا بعض شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو آپ یہ سروس استعمال نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی آپ کو استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 

1. ڈیٹا کا تحفظ

 

Huawei تمام Huawei Health کے صارفین کی ذاتی رازداری نیز آپ کی ذاتی معلومات (جیسے آپ کا عرفی نام، پروفائل تصویر، صنف، عمر، ٹیلیفون نمبر یا ای میل پتہ) اور آپ کی ذاتی صحت کے ڈیٹا (جیسے ورزش، نیند، وزن اور حرکت قلب کی شرح کا ڈیٹا) کا احترام اور تحفظ کرتا ہے۔ Huawei آپ کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی فریق ثالث کے سامنے اس طرح کی معلومات کا افشا، اسے منتقل یا فراہم نہیں کرے گا الّا یہ کہ متعلقہ قوانین اور ضوابط اس کے جبری افشاء کے متقاضی ہوں۔ Huawei کلاؤڈ پر اسٹور کردہ ورزش، وزن، نیند اور/یا دیگر ڈیٹا کو دوسرے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرے گا، نہ اسے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ڈیٹا کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے معلومات کو صرف کلاؤڈ پر اسٹور کیا جائے گا۔

 

2. فریق ثالث کی سروسز

 

آپ کا کیریئر اور دیگر فریق ثالث بھی Huawei کے ہیلتھ پلیٹ فارم پر متعلقہ پروڈکٹس اور سروسز جیسے فریق ثالث کی ایپیس اور سروس کے مشمولات فراہم کرسکتے ہیں۔ فریق ثالث کے پروڈکٹس اور سروسز استعمال کرکے آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ فریق ثالث کی متعین کردہ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ ہماری تاکیدی تجویز ہے کہ آپ فریق ثالث کے صارف کے معاہدوں اور رازداری کی پالیسیوں کے مشمولات کو اچھی طرح پڑھ لیں۔ Huawei فریق ثالث کے پروڈکٹس اور سروسز کے مشمولات کو کنٹرول یا سینسر کرنے کا نہ مستحق ہے نہ ہی اس کا پابند ہے لہذا ایسے پروڈکٹس اور سروسز کے استعمال کے سبب آپ کے حقوق میں سرقہ ہونے کی صورت میں Huawei کوئی جوابدہی قبول نہیں کرے گا۔

 

3. ڈیٹا کی اجازت دہندگی اور جمع آوری

 

آپ کو ایک مزید پائیدار پروڈکٹ اور حسب ضرورت بنائی گئی سروس فراہم کرنے کے واسطے Huawei اور Huawei Healthکی بابت Huawei کے ساتھ تعاون کرنے والے فریق ثالث کے سروس فراہم کنندگان آپ کے پروڈکٹ سے متعلقہ خرابی کی معلومات اور/یا ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔ Huawei Health ایپ شروع کرنے یا Huawei Health استعمال کرنے کے وقت پاپ اپ پیغام میں "متفق ہوں" کو منتخب کرکے آپ Huawei کے ذریعہ درج ذیل معلومات کی جمع آوری اور اس کا تجزیہ کرنے سے اتفاق کرتے اور اس کی اجازت دیتے ہیں:

 

(1) آلے کی معلومات جیسے فون کا آپریٹنگ سسٹم، فون کی زبان، آلے کا ماڈل، فون کا انٹرنیٹ کنکش موڈ اور مقام کی معلومات۔

 

(2) ایپ کی معلومات جیسے ایپ کا ورژن، ایپ ڈاؤن لوڈ کا طریقہ اور ایپ کھولے یا بند کیے جانے کا وقت۔

 

(3) سروس ڈیٹا جیسے ایپ کی خرابی کی معلومات اور سروس کی فعالیت کی معلومات۔

 

(4) ذاتی صحت کا ڈیٹا بشمول لیکن بلا تحدید ورزش، نیند، وزن اور حرکت قلب کی شرح سے متعلق ڈیٹا۔ اگر آپ نے اپنی معلومات پر کارروائی کر رہے فریق ثالث کے ساتھ اتفاق کیا ہے تو براہ کرم ان شرائط میں شق 2 کی پابندی کریں۔

 

آپ کا ڈیٹا ضائع ہو جانے سے بچانے کے لیے Huawei Health کلاؤڈ کی خصوصیت میں مطابقت پذیری کو خود بخود فعال کر دے گا جو آپ کی ورزش، نیند، وزن اور حرکت قلب کی شرح سے متعلق ڈیٹا کو مستقل وقفوں سے کلاؤڈ پر اپ لوڈ کر دے گا۔ کلاؤڈ پر مطابقت پذیری کردہ ڈیٹا کو بیچز میں حذف نہیں کیا جا سکتا ہے اور یہ مستقل طور پر اسٹور کیا جائے گا۔ اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا خود بخود کلاؤڈ پر اپ لوڈ کیا جائے تو آپ Huawei Health میں "ترتیبات" کو منتخب کرکے اور پھر "از خود مطابقت پذیری" سوئچ کو آف کرکے از خود مطابقت پذیری کی خصوصیت غیر فعال کر سکتے ہیں۔

 

Huawei کے پروڈکٹس استعمال کرنے کے آپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے واسطے Huawei Health ورزش اور صحت سے متعلق اس ڈیٹا کا جسے اکٹھا کرنے کے لیے آپ نے Huawei کو اجازت دی ہے بہ لحاظ ڈیفالٹ Huawei کے دیگر پروڈکٹس جیسے اسمارٹ کیئر کے ساتھ خود بخود اشتراک کرے گا۔ اسی طرح، صحت اور ورزش کے تعلق سے Huawei کے دیگر پروڈکٹس (جیسے Huawei Wear) بہ لحاظ ڈیفالٹ ورزش اور صحت سے متعلق اس ڈیٹا کا جسے اکٹھا کرنے کے لیے آپ نے Huawei کو اجازت دی ہے Huawei Health کے ساتھ اشتراک کریں گے۔ آپ Huawei Health میں "سیٹنگز" کو منتخب کرکے اور پھر "ڈیٹا کے وسائل" میں غیر فعال کے اختیار کو منتخب کرکے Huawei Health اور Huawei کے دیگر پروڈکٹس کے بیچ ڈیٹا کے خود کار اشتراک کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

 

Huawei Health کا استعمال کرتے وقت آپ کو غیر ضروری خلل سے بچانے کے لیے، براہ کرم Huawei Health کو بلوٹوتھ خود بخود فعال اور/یا غیر فعال کرنے کی اجازت دیں۔

 

آپ نے Huawei کو جو ذاتی معلومات اکٹھا کرنے کی اجازت دی ہے انہیں Huawei کی رازداری کی پالیسی کے مطابق نمٹایا جائے گا۔ براہ کرم اس رازداری کی پالیسی کے مشمولات کو بغور پڑھیں۔ آپ Huawei Health کا آغاز کرتے وقت ظاہر ہونے والے پاپ اپ پیغام میں "Huawei کی رازداری کی پالیسی" منتخب کرکے یا ‎http://consumer.huawei.com/privacy-policy‎‎ ملاحظہ کرکے رازداری کی پالیسی دیکھ سکتے ہیں۔

 

4. خطرات اور ذمہ داریاں

 

(1) آپ Huawei کی ہیلتھ ایپ استعمال کرتے وقت اس کے ساتھ وابستہ کوئی خطرات قبول کرتے ہیں۔ Huawei کسی بھی قسم کی وارنٹیز یا نمائندگیاں نہیں کرتا ہے، بشمول یہ کہ اس سروس اور اس کے نتائچ سے آپ کے تقاضوں کی تسلی ہوگی یا یہ کہ پروڈکٹ کی سروسز میں خلل نہیں آئے گا اور اس سروس اور اس کے ڈیٹاکے نتائج کی سیکیورٹی، قطعیت، برمحل ہونے کی کیفیت یا قانونی حیثیت کی ضمانت نہیں دیتا ہے۔ Huawei کسی بھی ایسے حالات کی کوئی قانونی جوابدہی قبول نہیں کرتا ہے جو Huawei Health کو استعمال کرنے پر آپ کے قادر نہیں ہونے، بشمول لیکن بلا تحدید نیٹ ورکس، مواصلتی لائنوں، فریق ثالث کی ویب سائٹس اور سروس فراہم کنندگان کے ساتھ کسی خرابیوں کے نتیجے میں پیدا ہوں۔ جب تک بصورت دیگر بیان نہ کر دیا جائے، Huawei آپ کو جو سروسز فراہم کرتا ہے وہ مفت ہیں۔ تاہم، کچھ سروسز کو فون کالز کرنے، وصول کرنے، موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے یا SMS پیغامات بھیجنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ان سروسز کے لیے آپ پر فریق ثالث کی جانب سے چارجز لگ سکتے ہیں۔ Huawei تب تک کوئی ایسی ذاتی معلومات اکٹھا نہیں کرے گا جس سے آپ کی ذاتی شناخت کا افشاء ہوتا ہو جب تک آپ خود سے ایسی معلومات فراہم نہ کریں۔

 

(2) ایسی صورت میں کہ آپ کے رویے اور/یا ناقابل کنٹرول حالات کے نتیجے میں فریق ثالث کے ذریعہ کسی ایسی معلومات کا افشاء، لیکیج، یا اکتساب، استعمال یا منتقلی عمل میں آتی ہے جس کا تعلق ممکن ہے آپ کی رازداری یا ایسی معلومات سے ہو جو آپ کے یقین کے مطابق نجی معلومات ہے تو Huawei کوئی جوابدہی قبول نہیں کرے گا اور کسی ناموافق عواقب کے لیے آپ ذمہ دار ہوں گے۔

 

(3) Huawei Health ایپ میں ظاہر ہونے والا سبھی ڈیٹا اور نتائج صرف حوالے کے مقاصد کے لیے ہیں۔ ہم طبی معالجہ کے لیے بنیاد کے بطور یا آپ کی صحت کی حالت کے ثبوت کے بطور یہ معلومات استعمال کرنے کی صلاح نہیں دیتے ہیں۔ Huawei اس طرح کے مقاصد کے مدنظر Huawei Health میں موجود ڈیٹا یا نتائج کے استعمال کے سبب ہونے والے کسی خطرات یا حادثات کے لیے کوئی جوابدہی قبول نہیں کرتا ہے۔

 

(4) کلاؤڈ یا آپ کے آلے پر مطابقت پذیر بنائے جا رہے ڈیٹا کے سبب ہونے والے موبائل ڈیٹا کے کسی چارجز کے لیے آپ ذمہ دار ہیں۔

 

(5) قابل اطلاق قانون کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ مجاز حد تک، Huawei کسی خصوصی، اتفاقی، بلا واسطہ یا نتائجی نقصانات یا منافع، کاروباری، محصول، ڈیٹا، نیک نامی کی بچتوں یا متوقع بچوں سے محرومی کے لیے کسی بھی حال میں جوابدہ نہیں ہوگا، چاہے اس طرح کی جوابدہی معاہدے، ہرجانے (بشمول بے توجہی کی جوابدہی یا سخت جوابدہی) یا دیگر دعووں کی بنیاد پر ہو اور اس امر سے قطع نظر کہ آیا اس طرح کے خسارے قابل قیاس ہیں یا نہیں، اگرچہ کسٹمر کو مذکورہ بالا خساروں یا نقصانات کے امکان کے بارے میں واضح طور پر بتا دیا گیا ہو۔

 

(6) اس معاہدے میں بیان کردہ سروس کے استعمال سے پیدا شدہ Huawei کی زیادہ سے زیادہ جوابدہی (یہ تحدید اس حد تک ذاتی گزند کے مدنظر جوابدہی پر لاگو نہیں ہوگی جس حد تک قانون اس طرح کی تحدید کو ممنوع قرار دیتا ہو) اس سروس کی خریدگی کے لیے کسٹمرز کے ذریعہ ادا کردہ رقم تک محدود ہوگی۔

 

5. استعمال کی پابندیاں

 

Huawei اور اس کے لائسنس دہندگان اس سافٹ وئیر کے تعلق سے جملہ حقوق املاک دانش کے مالک ہیں۔ آپ یہ سافٹ ویئر اس معاہدے کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ اس معاہدے میں بیان کردہ شرائط کے ماسواء سبھی متعلقہ قوانین، ضوابط اور پالیسیوں کا احترام کریں۔ آپ درج ذیل رویوں کے مستحق نہیں ہیں اور نہ آپ کو ان میں سے کسی میں شامل ہونا چاہیے، بشمول لیکن بلا تحدید:

 

(1) اس سافٹ وئیر میں شامل کوئی بھی کاپی رائٹ نوٹس یا بیان اور/یا کوئی دیگر معلومات یا مواد حذف کرنا۔

 

(2) اس سافٹ ویئر کی متضاد انجینئرنگ، اسے الگ الگ کرنے یا اس کی تدوین ختم کرنے میں شامل ہونا۔

 

(3) اس معاہدے میں بیان کردہ شرائط کی گنجائش سے ماوراء اس سافٹ ویئر کا کل یا بعض حصہ استعمال، کاپی، اس میں ترمیم کرنا، اسے لیز پر دینا یا منتقل کرنا۔

 

 

(4) یہ سافٹ وئیر کسی فریق ثالث کو فراہم کرانا، دوسروں کو یہ سافٹ وئیر استعمال کرنے کا لائسنس دینا یا Huawei کے ذریعہ ممنوع قرار دیئے گئے مقصد (جیسے کہ تجارتی مقاصد) کے لیے یہ سافٹ ویئر استعمال کرنا۔

 

(5) اس سافٹ ویئر میں شامل تصویر، متن اور دیگر متعلقہ معلومات پر درج ذیل کارروائیاں انجام دینا، بشمول لیکن بلا تحدید: یہ سافٹ ویئر استعمال کرنا، کاپی کرنا، اس میں ترمیم کرنا، اس میں ہائپر لنکس شامل کرنا، اسے دوبارہ استعمال کرنا، شائع کرنا، عکسی سائٹس بنانا یا متعلقہ استنباطی پروڈکٹس، کام اور/یا سروسز تخلیق کرنے کے لیے اسے استعمال کرنا۔

 

(6) ملکی قوانین، ضوابط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والا مواد اسٹور، شائع یا تقسیم کرنے کے لیے یہ سافٹ ویئر استعمال کرنا۔

 

(7) فریق ثالث کے حقوق املاک دانش، تجارتی راز، یا دیگر قانونی حقوق کی حکم عدولی کرنے والا مواد شائع یا تقسیم کرنے کے لیے یہ سافٹ ویئر استعمال کرنا۔

 

(8) سائبر سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے والے رویے میں ملوث ہونا۔

 

6. ورژن کے اپ ڈیٹس

 

Huawei یہ فیصلہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے کہ آیا اس سافٹ ویئر کا اپ ڈیٹ شدہ ورژن مستقبل میں جاری کرنا ہے۔ اگر Huawei یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اس سافٹ ویئر کا ایک اپ ڈیٹ شدہ ورژن جاری کرنا ہے تو یہ معاہدہ اب بھی اپ ڈیٹ شدہ ورژن پر لاگو ہوگا الّا یہ کہ متبادل "سافٹ ویئر سروس کا معاہدہ" جاری کیا جائے۔ کوئی اپ ڈیٹس انسٹال کرکے آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ متعلقہ سافٹ ویئر سروس کی شرائط کی پابندی کرنے سے متفق ہیں۔ اگر آپ سافٹ ویئر سروس کی شرائط کے تمام مشمولات سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو اپ ڈیٹ انسٹال نہ کریں۔

 

7. اختتام

 

کلی یا جزوی طور پر اس معاہدے کی کسی بھی شرط کے عدم جواز سے کسی دیگر شرائط کا جواز متاثر نہیں ہوگا۔ Huawei اور/یا اس کے لائسنس دہندگان کسی بھی وقت اس معاہدے کو معطل یا ختم کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ اس معاہدے کے اختتام پر آپ کو اس سافٹ وئیر کا استعمال فوری طور پر بند کرنا اور آپ نے جو تمام متعلقہ سافٹ وئیر اور ڈیٹا کاپی یا انسٹال کیا ہے اسے حذف کر دینا ضروری ہے۔

 

8. قانون کا انتخاب

یہ معاہدہ جرمنی کے قوانین کے تابع ہوگا، آپ کی عادتاً رہائش والے ملک میں موجود قوانین کی رو سے معاہدے کی وجہ سے جن التزامات کی تنسیخ نہیں ہو سکتی ہے ان معاہدوں کے ذریعہ آپ کو عطا کردہ تحفظ (خاص طور پر صارف کے تحفظ کے لازمی حقوق) کے لیے محفوظ ہے۔

 

‎Huawei Technologies Co., Ltd۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ Huawei قانون کے ذریعہ اجازت یافتہ حد تک اس میں شامل مواد میں دخل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔