کلاؤڈ صارف معاہدہ
1. ہمارے بارے میں
Cloud (جیسا کہ ذیل میں وضاحت کی گئی ہے)، موبائل ایپ اور متعلقہ ٹیکنالوجی، عمل پذیری اور سروسز، (مجموعی طور پر، "سروسز") Aspiegel Limited کمپنی کے زیرِ انتظام نافذ العمل ہیں، جوکہ کمپنی نمبر 561134 اور رجسٹرڈ دفتر از یونٹ 1BC Sandyford Business Centre، برٹن ہال ڈبلن 18، آئرلینڈ ("ہم""ہمارا"یا"ہمیں") آئرلینڈ کے قوانین کے تحت تشکیل شدہ ہے۔ ان شرائط میں(جیسا کہ ذیل میں وضاحت کی گئی ہے)، "آپ" اور "صارف" سے مراد کوئی بھی ایسا فرد ہے جو سروسز استعمال کرتا اور یا ان تک رسائی رکھتا ہے۔
2. معاہدے کا مقصد
صارف کا یہ معاہدہ، ہمارا نجی نوٹس (آپ اسے ترتیبات > بارے میں > Cloud میں Cloud نوٹس پر جاکر ملاحظہ کرسکتے ہیں)، اور سروسز کے ذریعے شائع یا دستیاب بنائی گئیں دیگر پالیسیاں اور معلومات (مجموعی طور پر "معاہدہ") وہ شرائط و ضوابط ہیں جن کے تحت ہم آپ کو سروسز کا استعمال اور ان تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ معاہدہ آپ کو اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ہم کون ہیں، ہم سروسز آپ کو کیسے فراہم کریں گے، ہم سروسز کے صارفین سے کیا توقعات رکھتے ہیں، کن سرگرمیوں کی اجازت ہے، اور کن سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، یا سروسز کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے اور اس کے علاوہ دیگر اہم معلومات۔
3. آپ معاہدے کو قبول کرتے ہیں
براہِ کرم ان شرائط کو دھیان سے پڑھیے۔ سروسز کے استعمال یا رسائی سے، آپ ہمارے ساتھ قانونی معاہدے میں داخل ہو رہے ہیں اور ان شرائط سے اتفاق کر رہے ہیں۔ اگر آپ ان شرائط کو قبول نہیں کرتے اور ان سے متفق نہیں ہیں تو آپ کو ہرگز ان سروسز تک رسائی یا ان کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو سروسز کےذریعے شائع یا دستیاب شدہ ان شرائط یا دیگر پالیسیوں اور معلومات میں درج کوئی بات سمجھ نہ آئے، تو براہِ کرم رابطے کی درج ذیل معلومات کو استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کیجیے۔
4. اہلیت
متعلقہ سروسز میں سے کسی بھی سروس تک رسائی پانےاور اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کی عمر لازماً 13 سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ 13 یا اس سے کم عمر افراد سروسز استعمال کرنے کے مجاز صرف تب ہیں اگر ان کے والدین یا سرپرست چائلڈ اکاؤنٹ بناتے ہیں اور Huawei ID اکاؤنٹ کے لیے والدین / سرپرست کی شرائط & ضوابط کو تسلیم کرتے ہیں۔
آپ اپنی رہائشی حدود، جہاں سے آپ کسی بھی سروس تک رسائی حاصل کرتے یا اس کا استعمال کرتے ہیں، کے تمام قوانین اور ضوابط کی تعمیل کے لیے انفرادی طور پر ذمہ دار اور پابند ہیں۔
5. سروسز تک رسائی
ہم آپ کو سروسز تک رسائی اور اس کے استعمال کے لیے، شرائط کے ساتھ مشروط و ہم آہنگ؛ محدود، غیر تخصیصی، ناقابل انتقال، ناقابلِ فراہمیٔ ضمنی لائسنس اور قابل تنسیخ لائسنس فراہم کریں گے۔
آپ سروسز تک رسائی پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بشمول ادائیگی کے ذاتی طریقے، موزوں ڈیوائس، کمپیوٹر پروگرام یا پلیٹ فارم اور انٹرنیٹ کی دستیابی کے بذاتِ خود ذمہ دار ہیں۔ آپ اس بات کی یقین دہانی کے بھی ذمہ دار ہیں کہ وہ تمام افراد جو آپ کے موزوں ڈیوائس، کمپیوٹر پروگرام یا پلیٹ فارم اور انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے سروسز تک رسائی حاصل کررہے ہیں، ان شرائط سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہمہ وقت ان کی مکمل تعمیل کررہے ہیں۔
ان سروسز تک رسائی یا ان کے استعمال کے لیے آپ کے پاس لازماً Huawei ID ہونی چاہیے۔ Huawei ID آپ کا منفرد صارف اکاؤنٹ ہے جسے GameCenter, AppGallery, Cloud, HiHonor, تھیمز, Huawei Developer, Huawei Video, سمیت سبھی Huawei سروسز اور دیگر Huawei mobile services تک رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
6. سروسز
ان سروسز کی مدد سے کوئی بھی صارف کلاؤڈ سروس پر ڈیٹا اَپ لوڈ کرسکتا ہے لہذا صارف کی جانب سے کسی بھی ڈیوائس پر اپنی Huawei ID لاگ ان کرنے کی صورت میں یہ ڈیٹا متعلقہ Huawei ڈیوائس پر دستیاب ہوسکتا ہے("Cloud"). Cloud میں شامل ہیں:
• Cloud سنک (گیلری، رابطے، کیلنڈر ایونٹس، نوٹس، Wi-Fi ترتیبات)،
• Cloud بیک اَپ،
• مزید ڈیٹا،
• Huawei Drive،
اور دیگر سروسز۔ آپ کلاؤڈ اسٹوریج کی مینجمنٹ اور اسٹوریج کی وسعت کے لیے بھی Cloud استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ خصوصیات خطے کی بنیاد پر تبدیل ہوسکتی ہیں - مزید تفصیلات کے لیے اپنا ڈیوائس ملاحظہ کیجیے۔
Cloud کے فعال ہوتے ہی، آپ کا منتخب کردہ ڈیٹا، جیسے کہ رابطے، پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، کالز لاگ، نوٹس، ریکارڈنگز کیلنڈر ایونٹس، بلاک فہرستیں اور ترتیبات، Wi-Fi ترتیبات، اور ایپ میں شامل دیگر مواد از خود Cloud میں اپ لوڈ اور محفوظ ہوجائے گا۔ Cloud کی مدد سے آپ اپنے ڈیٹا تک بعد میں بھی رسائی حاصل کرسکتے ہیں، یا Cloud کا استعمال کرتے ہوئے اسے دیگر [Huawei] ڈیوائسز پر بھی ارسال کرسکتے ہیں۔
سروسز کی خصوصیات میں شامل ہیں:
Cloud سنک
آپ، اپنی گیلری، رابطے، کیلنڈر، نوٹس اور Wi-Fi ترتیبات کو کلاوڈ سرور اور لاگ ان کردہ Huawei ڈیوائسز کے ساتھ ازخود سنک کرنے کے لیے Cloud کا استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کے Huawei ڈیوائس یا Cloud پر موجود ڈیٹا میں ہونے والی تبدیلی، باہم یکجائی کو فعال کردے گی تاکہ آپ کے Huawei ڈیوائس اور Cloud پر ڈیٹا کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے۔ آپ، ڈیٹا کی اپ لوڈنگ اور باہم یکجائی کو روکنے کے لیے Cloud میں کسی بھی ایپ کے لیے ازخود یکجائی کو غیرفعال بنانے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
Cloud بیک اَپ
آپ اپنے فون اور کلاؤڈ پر دیگر Huawei ڈیوائسز پر موجود ڈیٹا کے بیک اپ کے لیے Cloud بیک اپ کا استعمال کرسکتے ہیں، تاکہ آپ کبھی بھی کسی بھی Huawei ڈیوائس سےاس تک رسائی حاصل کرسکیں۔ جب Huawei ڈیوائس مقفل ہو، بجلی سے منسلک ہو، اور کسی Wi-Fi نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہو، تو Cloud بیک اپ مختلف وقفوں میں Huawei ڈیوائسز کے لیے ازخود بیک اپس تخلیق کرتا ہے۔ اگر آپ اس فیچر کو خریدیں تو کلاؤڈ پر درج ذیل ڈیٹا موصول اور بیک اپ کیا جائے گا؛ گیلری، رابطے، پیغامات، کال لاگ، نوٹس، ریکارڈنگز، ترتیبات، موسم، گھڑی، کیمرہ، اندراج کے طریقے، براؤزر، فون مینیجر، Wi-Fi کی معلومات، ہوم اسکرین کی بناوٹ، اور ایپس۔ فریق ثالث کی ایپس سےڈیٹا بیک اپ نہیں ہوگا۔ آپ ڈیٹا کی اپ لوڈنگ کو روکنے کے لیے کسی بھی وقت اس ایپ میں Cloud بیک اَپ کو غیر فعال کرسکتے ہیں۔ اگر Huawei ڈیوائس کی جانب سے ایک سو اسّی (180) دن کی مدت تک Cloud پر کوئی بیک اپ نہ کیا جائے تو Huawei، اس Huawei ڈیوائس پر موجود کوئی بھی بیک اپ حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
مزید ڈیٹا
اگر آپ نے دیگر ایپس کے لیے موبائل ڈیٹا خریدا ہے تو Cloud کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا اور مواد اسٹور کرنے کے لیے ان میں سے بعض ایپس کی جانب سے Cloud اسٹوریج کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ ڈیٹا کی اپ لوڈنگ روکنے کے لیے کسی بھی وقت کسی بھی ایپ کے بیک اپ کو غیرفعال کرسکتے ہیں۔
Huawei Drive
اگر Cloud فعال ہے، تو Huawei Drive بھی فعال ہوگی۔ آپ فائل >Huawei Drive میں جاکر اپنی لوکل فائلز کو Cloud سرور پر محفوظ کرسکتے ہیں، اس طرح آپ کسی بھی Huawei ڈیوائس کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور انہیں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ آپ کو Huawei Drive پر لازماً فائلیں شامل کرنا ہوں گی۔
اپنی Huawei ID حذف کرنے پر، Cloud پر آپ کا محفوظ کردہ ڈیٹا بھی حذف ہوجائے گا۔
7. خریداری کی شرائط
Cloud اکاؤنٹ پر رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ ہی، آپ کو ازخود 5GB کی اسٹوریج حاصل ہوجائے گی۔ اگر آپ کو مزید اسٹوریج کی ضرورت ہو، تو آپ مقررہ مدت (مثلاً ایک سال یا ایک ماہ) کے لیے اپنے Huawei ڈیوائس پر اضافی اسٹوریج خرید سکتے ہیں، اور اُس وقت Huawei کے ذریعے دستیاب اسٹوریج کے منصوبوں کے مطابق اسٹوریج کی اضافی جگہ خرید سکتے ہیں۔ خریداریاں صرف بذریعہ Huawei IAP عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔
اپنی خریداری کے بعد، آپ کو اپنی درخواست کے مطابق اپنے اسٹوریج پلان پر اپ گریڈ کردیا جائے گا۔ آپ کے سابقہ اسٹوریج منصوبے کا باقی ماندہ ویلیڈیٹی ، آپ کے نئے منصوبے میں منتقل اور اس کی باضابطہ مدت میں شامل کردیا جائے گا۔ براہِ کرم نوٹ فرمالیجیے کہ، سوائے اس کے کہ آپ کو منسوخی کے حقوق میسر ہوں، ایک مرتبہ خریداری کرلینے کے بعد درخواست کردہ اسٹوریج کی مقدار میں کمی کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
آپ کے اسٹوریج منصوبے یا دیگر Cloud سروسز کی مجموعی قیمت میں شامل ہوں گے (i) سروسز یا اپ گریڈ کی قیمت (ii) کوئی قابل اطلاق کریڈٹ کارڈ فیس اور (iii) قابل اطلاق قانون کے تحت اور آپ کے ذریعے خریداری کے وقت نافذ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر کوئی فروخت، استعمال، اشیاء اور سروسز (GST)، شامل کردہ قدر (VAT) یا دیگر ملتا جلتا ٹیکس۔ Huawei کی ویب سائٹ پر دی گئی تمام قیمتوں میں VAT شامل ہے، سوائے اس کے کہ ان کا VAT سے مستثنیٰ ہونے کا واضح اعلان (اور مقامی قانون کے اجازت سے)کیا جائے۔
آپ واضح طور پر اس بات کو قبول کرتے ہیں اور رضامند ہیں کہ Huawei سروسز کی قیمتِ خرید میں وقتاً فوقتاً تبدیلی کا مجاز ہے۔ نئی قیمت کا نفاذ ہوتے ہی، نئے منصوبے کی خریداری کرتے ہوئے آپ کو نئی قیمت قبول کرنا ہوگی۔ قیمت کی تبدیلی سے آپ کے متفق نہ ہونےکی صور ت میں، آپ نئی قیمت پر منصوبے کی خریداری کا استحقاق نہیں رکھیں گے۔
EU منسوخی کے حقوق: اگر آپ EU ملک کے باشندہ ہیں تو آپ اس دن سے 14 دنوں کے اندر بغیر کسی سبب کے اپنی خریداری کو منسوخ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جس دن آپ کو توثیق موصول ہوتی ہے کہ ہم آپ کا آرڈر قبول کرتے ہیں۔
منسوخی کے مقررہ دورانیے کی تکمیل کے لیے، آپ کو اپنی منسوخی کا مراسلہ اس مدت کے اختتام سے 14 دن قبل لازماً بھیجنا ہوگا۔ اگر آپ اپنی خریداری کو منسوخ کرنا چاہیں، تو براہِ کرم اپنی تصدیقی ای میل میں درج رابطے کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے Huawei کسٹمر سروس سے رابطہ کیجیے۔ آپ hwcloud@huawei.com پر ای میل بھیج کر بھی ہمیں مطلع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ آپ کو منسوخی کی وجہ بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
منسوخی کا عمل کامیابی سے مکمل ہونے پر، ہم آپ کی اسٹوریج کی گنجائش اسی سطح پر لے آئیں گے جو کہ خریداری سے پہلے تھی اور آپ کی جانب سے منسوخی کا نوٹس موصول ہونے کی تاریخ سے 14 دن کے اندر اندر آپ کی رقم واپس کردی جائے گی۔ اس مدت کے دوران، آپ کلاؤڈ بیک اپ تخلیق نہیں کرسکتے ، نہ بعض فنکشنز استعمال کرسکتے ہیں، سوائے اس کے کہ آپ کلاؤڈ اسٹوریج سے کچھ جگہ خالی کریں یا کلاؤڈ اسٹوریج میں مزید گنجائش کی خریداری عمل میں لائیں۔ رقم کی واپسی کے لیے ہم وہی ذرائع استعمال کریں گے جنہیں آپ نے ابتدائی آرڈر کے لیے استعمال کیا تھا، سوائے اس کے کہ آپ کی اور ہماری جانب سے کسی اور ذریعے پر متفق ہوا جائے۔
8. Cloud اکاؤنٹ اور لین دین کا سکیورٹی
آپ کو اپنے Cloud اکاؤنٹ کی معلومات اور Huawei ID صارف نام اور پاس ورڈ سے بطور مخفی اور رازدارانہ طور پر نمٹنا چاہیے، اور آپ کو یہ کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہیے۔ ہماری تجویز ہے کہ مؤثر پاس ورڈ استعمال کیجیے اور اسے محفوظ مقام پر سنبھال کر رکھیے۔ آپ اپنے پاس ورڈ کی حفاظت کے لیے ذمہ دار ہیں اور اپنی Huawei ID یا Cloud کی تفصیلات تیسرے فریق کو فراہم کرنے کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی نقصانات اور جوابدہی کو برداشت کرنا ہوگا۔
اگر آپ کو محسوس ہوکہ کوئی اور فرد آپ کا Huawei IAP پاس ورڈ، Huawei ID یا لاگ ان کی متعلقہ تفصیلات استعمال کررہا ہے، تو درج ذیل سیکشن 24 (ہم سے رابطہ کیجیے) میں فراہم کردہ معلومات کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں فوری طور پر آگاہ کیجیے۔ آپ کو اپنا پاس ورڈ بھی فوری طور پر تبدیل کردینا چاہیے۔ آپ کو سروسز تک رسائی پانے کے لیے کسی اور کی Huawei IDہرگز استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ فریق ثالث کے ذریعے غیر مجاز استعمال کو روکنے کے لیے اپنی Huawei ID یا Cloud اکاؤنٹ کی معلومات، بینک یا کریڈٹ کارڈ کی معلومات، کمپیوٹر، موبائل فون، دیگر موبائل آلات اور SIM کارڈ کی معلومات کی حفاظت کرنے کے لیے آپ کو لازمی طور پر مناسب اقدامات کرنا چاہیے۔
9. قابلِ قبول استعمال
سروسز کا استعمال اور اس تک رسائی کرتے ہوئے، آپ قانونی اور اخلاقی طریقے اور شرائط کی مطابقت میں ایسا کرنا تسلیم کرتے اور اس سے اتفاق کرتے ہیں۔ آپ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں اور متفق ہیں کہ آپ ان سروسز کا استعمال مواد کی ترسیل کے لیے نہیں کریں گے، نہ ہی کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہوں گے جو آپ کی سروسز کے استعمال کے حوالے سے بددیانتی، توہین آمیزی، مجرمانہ فعل، ضرررسانی، بدتہذیبی، قانون شکنی، جارحانہ پن، خوف دلانے ، ہراساں کرنے، بدنام کرنے، نفرت انگیز، اشتعال دلانے، دھمکانے، غیر قانونیت، بے حرمتی کرنے، فحاشی پھیلانے، رازداری کو رخنہ انداز کرنےیا کسی بھی دوسرے طریقے سے قابلِ اعتراض ہو بشمول مگر بلامحدود، کوئی بھی ایسا عمل جو غیرقانونی سرگرمی، جنسی عریاں تصاویر، تشددکو فروغ دے، یا جو تفرقہ بازی پر مبنی ہو، غیرقانونی ہو یا جو کسی فرد یا املاک کو کسی قسم کے نقصان یا ضرر پہنچائے یا پہنچا سکتا ہو، مجوزہ قانو ن کے تحت شہری یا فوجی مقدمے کا سبب بن سکتا ہے، بشمول مگر بلامحدود، کوئی بھی ایسا مواد جسے شائع کرنے یا ارسال کرنے کا آپ استحقاق نہیں رکھتےیا اگر یہ اشاعت یا ترسیل رازداری کے کسی فرد اور/یا فریقِ ثالث کے استدلالی ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی ہو۔
سوائے اس کے کہ ان شرائط میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہو یا مجوزہ قانون کے تحت استثنیٰ حاصل ہو، آپ اس بات پر متفق اور رضامند ہیں کہ:
a) کہ آپ سروسز کے کسی بھی حصہ سے کوئی کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک یا دیگر ملکیتی نوٹسز نہیں ہٹائیں گے؛
b) آپ سروسز کی کاپی، ان میں ترمیم یا ردو بدل، کلّی یا جزوی طور پر نہیں کریں گے یا سروسز یا اس کے کسی حصے کو کسی دوسرے پروگرام سے ملانے یا اس میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے؛
c) سروسز کے کسی حصے یا ان کے متعلقہ سسٹمز یا نیٹ ورکس تک غیر مجاز رسائی حاصل نہیں کریں گے یا رسائی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے یا نقصان نہیں پہنچائیں گے؛
d) سروسز کے کلّی یا جزوی حصے کو الگ الگ، علیحدہ، نقلی تخلیق نہیں کریں گے یا ان کی بنیاد پر ماخوذ کام نہیں بنائیں گے یا ایسی کوئی چیز کرنے کی کوشش نہیں کریں گے سوائے اس حد تک جب تک اس طرح کی کارروائیوں کو قابل اطلاق قانون سے منع نہ کیا جا سکتا ہو؛
e) سروسز کی دوبارہ تقسیم، لائسنس، لیز، فروخت، دوبارہ فروخت، منتقلی، عوامی ڈسپلے، عوامی طور پر انجام دہی، ترسیل، سلسلہ بندی، براڈکاسٹ یا بصورت دیگر ان کا بیجا استعمال نہیں کریں گے؛
f) ہماری پیشگی تحریری منظوری کے بغیر کسی بھی شکل میں، کلّی یا جزوی طور پر (بشمول آبجیٹ اور ماخذ کوڈ) سروسز کو فراہم یا دستیاب نہیں کرائیں گے؛
g) کسی شخص کی نقالی نہیں کریں گے یا غلط طور پر بیان نہیں کریں گے یا بصورت دیگر کسی شخص یا ادارہ کے ساتھ اپنے الحاق کی غلط نمائندگی نہیں کریں گے؛
h) ان سروسز (یا ان کا کوئی جزو/اجزاء) کو بشمول مگر بلا محدود، سروسز (یا سروسز سے منسلکہ ویب سائٹس میں) یا کسی بھی آپریٹنگ سسٹم میں ضرررساں کوڈ درج کرنے یا اس میں ہیک کرنے بشمول وائرسز اور نقصان دہ ڈیٹا کے ذریعے کسی بھی غیرقانونی طریقے سے، کسی بھی غیرقانونی مقصد کے لیے، یا کسی بھی ایسے طریقے سے جو ان شرائط کے خلاف ہو، استعمال نہیں کریں گے، یا دھوکہ دہی یا بدنیتی کے لیے استعمال نہیں کریں گے؛
i) سروسز تک اپنی رسائی اور/یا انہیں استعمال کر کے ہمارے یا فریق ثالث کے املاک دانش کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے؛
j) خودکار ذرائع (مثلاً، ہارویسٹنگ بوٹس) استعمال کر کے سروس کے صارفین کی معلومات جمع نہیں کریں گے یا بصورت دیگر سروسز یا ہمارے سسٹم تک رسائی حاصل نہیں کریں گے یا سروسز کو چلانے والے سرورز تک یا ان سے کسی ترسیل کی رمز کشائی کی کوشش نہیں کریں گے؛
k) سروسز کو اسکریٹ کرنے یا بصورت دیگر سروسز سے پروفائلز اور دیگر ڈیٹا کاپی کرنے کے لیے سافٹ ویئر، آلات، اسکرپٹس، روبوٹس یا کسی دیگر ذریعہ (بشمول کرالرز، براؤزر پلگ انز اور ایڈ آنز یا کوئی دیگر ٹیکنالوجی یا مینوئل کام) کو فروغ، تعاون نہیں کریں گے یا استعمال کریں گے؛
l) ہماری پیشگی تحریری منظوری کے بغیر سروسز کا تجارتی طور پر غلط استعمال نہیں کریں گے؛
m) کسی بھی غیر قانونی کاروباری لین دین، مثال کے طور پر اسلحے، منشیات، غیر قانونی مواد، جعلی سافٹ ویئر یا دیگر ممنوعہ اشیاء کے کاروبار میں ملوث ہونے کے لیے سروسز کو استعمال نہیں کریں گے؛
n) جوئے بازی کی معلومات فراہم نہیں کریں گے یا جوئے بازی کے لیے دوسروں کو ورغلانے کے لیے کسی ذریعہ کو استعمال نہیں کریں گے؛
o) لاگ ان کی معلومات کی درخواست نہیں کریں گے یا کسی دوسرے کے اکاؤنٹ تک رسائی نہیں کریں گے؛
p) منی لانڈرنگ، غیر قانونی نقد پیشرفتوں یا پیرامڈ سیلنگ اسکیموں میں مصروف نہیں ہوں گے؛
q) ان شرائط (یا ان کے کسی جزو/اجزاء) کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے لیے کوشش، مدد کی فراہمی یا حوصلہ افزائی نہیں کریں گے؛ اور
r) سروسز کو کسی ایسے طریقے سے استعمال نہیں کریں گے جس سے سروسز، ہمارے سسٹمز یا سکیورٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہو، وہ غیر فعال ہو سکتی ہوں، ان پر زیادہ بوجھ پڑ سکتا ہو، ان میں خرابی ہو سکتی ہو یا ان کے ساتھ سمجھوتا کیا جا سکتا ہو یا دیگر صارفین یا کسی دیگر فریق کے کمپیوٹر سسٹمز میں مداخلت نہیں کریں گے یا ہیک نہیں کریں گے یا سروسز یا ہماری منظوری (ذیل میں بیان کردہ) یا ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی حاصل نہیں کریں گے۔
10. ہمارے مواد کا استعمال
ہم اور/یا ہمارے لائنسنسرز معلومات کے ضمن میں (کسی بھی شکل میں بغیر حد بندی متن، گرافیکل، ویڈیو اور آڈیو)، تصاویر، آئیکونز، ایپلیکیشنز، ڈیزائنز، سافٹ ویئر، سکرپٹس، پروگرامز، کاپی رائٹ، ٹریڈ مارکس، تجارتی نام، لوگوز اور دیگر مواد اور سروسز پر یا اس کے ذریعے دستیاب سروسز، بشمول اس کی شکل اور ڈیزائن (مجموعی طور پر، "ہمارا مواد") میں مفادات، عنوان اور تمام حقوق کو برقرار رکھتے ہیں۔ آپ کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ ہمارا مواد، ملکی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت کاپی رائٹ، ٹریڈمارک، ڈیٹابیس رائٹس، سوئی جنیرس رائٹس اور دیگر دانشمندانہ اور صنعتی املاک کے قوانین(جو بھی صورت ہو)کی بدولت محفوظ شدہ ہے۔ آپ کی کسی بھی سروس، یا ان کے مواد تک رسائی اور/یا اس کا استعمال، آپ یا کسی اور فرد کو سروسز میں یا سروسز کے کوئی بھی مالکانہ یا دیگر حقوق منتقل نہیں کرتا، سوائے اس کے کہ ان شرائط میں اس کے علاوہ کچھ اور بیان کیا گیا ہو۔
آپ ہمارے مواد میں کسی قسم کی تبدیلیاں، نقل سازی، تلخیص، ترامیم یا اضافے نہیں کرسکتے،یا نہ ہی اسے بیچ سکتے ہیں، نقل کرسکتے ہیں، اشاعت کرسکتے ہیں یا لائسنس حاصل کرسکتے ہیں اور نہ ہی ہمارے مواد کا کسی بھی طریقے سے غلط استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ہمارے مواد کو دوبارہ شائع، ماخوذ، دوبارہ تخلیق، شائع یا کسی دوسرے طریقے سے استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو لازماً ہم سے پیشگی طور پر رابطہ کرکے پیشگی تحریری اجازت حاصل کرنا ہوگی، سوائے اس کے کہ ان شرائط میں صراحتاً کچھ اور بیان کیا گیا ہو۔ یہ قابل نفاذ لازمی قوانین کے تحت آپ کے کسی حقوق سے تعصب سے مبراء ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ سروسز یا سروسز کا کچھ حصہ کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک، پیٹنٹ، تجارتی راز یا دیگر عقلی ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے، یا آپ کے سروسز کے ضمن میں کوئی دیگر متعلقہ خدشات ہیں تو براہ کرم hwcloud@huawei.com پر ہمیں مطلع کریں۔
ہم، آپ کی جانب سے اپ لوڈ کردہ، شائع کردہ، ای میل کردہ یا کسی بھی طریقے سے ترسیل کردہ یا بذریعہ سروسز کسی بھی متن، فائلوں، تصویروں، فوٹوز، تصنیفی کاموں یا دیگر مواد پر کسی مالکانہ حقوق کا دعویٰ نہیں کرتے (مجموعی طور پر، "آپ کا مواد")۔ آپ اپنے مواد کے تمام تر ملکیتی اوریا لائسنس کے حقوق کے بلا شرکتِ غیرے مسلسل مالک رہیں گے۔ آپ اپنے مواد کے بذاتِ خود مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔ سروسز پر یا سروسز کے ذریعے اپنے مواد کی ترسیل کرتے ہوئے، آپ اس بات کا اظہار کرتے اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ ایسا کرنے کے مجاز ہیں اور ہماری جانب سے آپ کے مواد کا استعمال درج ذیل لائسنس کے مطابق ہے جوکہ کسی قانون یا فریقِ ثالث کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
سروسز پر یا سروسز کے ذریعے اپنے مواد کی ترسیل کرتے ہوئے، آپ ہمیں بوقتِ ضرورت سروسز فراہم کرنے کے لیے اپنے مواد کے استعمال، ترمیم، عمومی نفاذ، عمومی اظہار، دوبارہ تخلیق، تقسیم اور تشریح کرنے کے لیے غیر استثنائی، رائلٹی فری، مکمل طور پر ادا شدہ، عالمگیر، قابلِ تنسیخ، قابلِ منتقلی اور ذیلی لائسنس کا استحقاق رکھنے والا لائسنس فراہم کرتے ہیں۔
آپ اپنے مواد میں موجود کسی بھی قسم کی اہم دستاویزات، ڈیٹا، تصاویر یا دیگر چیزوں کا ،کسی غیر Huawei ڈیوائس میں بیک اپ محفوظ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ ہم سروسز کی فراہمی میں مہارت بھی رکھتے ہیں اور خاطرخواہ احتیاط بھی برتتے ہیں، تاہم ہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دیتے یا ذمہ داری نہیں لیتے کہ سروسز کے ذریعے آپ کا اسٹور کردہ یا رسائی پانے والا مواد کسی بھی غیرمتوقع نقصان، خرابی یا ضیاع سے محفوظ رہے گا، اور ہم ان شرائط کے مطابق آپ کا مواد حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
تاہم، اگر آپ کے مواد میں ذاتی ڈیٹا موجود ہے، تو ہم اسے اپنے رازداری نوٹس کے مطابق استعمال کریں گے۔
12. سروسز کی نگرانی
آپ تسلیم کرتے ہیں کہ ان شرائط کی خلاف ورزی کے لیے سروسز کے استعمال یا آپ کی (یا کسی اور فرد) کی رسائی کی نگرانی کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ تاہم، ان شرائط کے ساتھ آپ کی تعمیل اور قابل نفاذ قوانین یا دیگر احکام یا عدالت کا تقاضہ، رضامندی کا معاہدہ، انتظامی ایجنسی یا دیگر حکومتی ادارے کے ساتھ تعمیل کے لیے آپ کی اطاعت کے لیے، ہم سروسز کی بہتری اور چلانے کے مقصد کے لیے (بشمول بغیر حد بندی فراڈ سے بچاؤ، خطرے کی تشخیص، تفتیش اور کسٹمر سپورٹ کے مقاصد) ایسا کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم، کسی بھی وقت اس بات کے تعین کا حق محفوظ رکھتے ہیں کہ آپ کا مواد موزوں اور ان شرائط سے ہم آہنگ ہے یا نہیں، اور آپ کا مواد ان شرائط کے خلاف یا کسی بھی طور پر قابلِ اعتراض ہونے کی صورت میں، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اور اپنی ذاتی صوابدید پر، کسی بھی وقت آپ کے مواد کاادائیگی کے ریکارڈ کے حوالے تجزیہ کیا جاسکتا ہے، اسے مسترد کیا جاسکتا ہے، اس میں ترمیم کی جاسکتی ہے اور/یا اسے حذف کیا جاسکتا ہے۔
13. ابلاغ آپ کی اپنی ذمہ داری پر
ہم، Huawei ID کی تشکیل یا تجدیدِ نو کے دوران آپ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے برقی مواصلاتی آلات کے ذریعے آپ سے سروسز کے بارے میں بات کر کرسکتے ہیں۔ آپ اس بات پر متفق ہیں کہ ہم ان شرائط اور ان سروسز کے استعمال اور ان تک آپ کی رسائی سے متعلقہ کسی بھی معاملے کے حوالے سے آپ سے بات کرنے کے لیے برقی مواصلاتی ذرائع کا استعمال کرسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر معلومات کی ترسیل کے لیے ای میل اور دیگر طریقوں پر فریقینِ ثالث کی جانب سے مداخلت یا جانچ پڑتال کا اطلاق ہوتا ہے اور انہیں آزادانہ طور پر جانچا جائے گا۔ ہم اس ابلاغ کی سکیورٹی اور رازداری کی ضمانت نہیں دے سکتےاور اس نوعیت کے ابلاغ کی ترسیل میں موجود تمام خطرات کی ذمہ داری آپ پر ہے۔
14. رازداری اور ڈیٹا کی جمع بندی
مزید مضبوط سروسز فراہم کرنے اور آپ کی ٹرانزیکشنز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں مدد کے سلسلے میں، ہم آپ کی معلومات اور ہمارے رازداری کے نوٹس کے مطابق ٹیکنیکل ڈیٹا کو اکٹھا اور اس پر عمل کریں گے۔
15. اظہارِ لاتعلقی
یہ سروسز صرف آپ کے انفرادی استعمال کے لیے ہیں اور کسی تیسرے فریق کی جانب سے ان کا استعمال ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ آپ متفق ہیں کہ ہم اور ہماری اصل کمپنیاں، ماتحت کمپنیاں، وابستہ کمپنیاں، آفیسرز، ڈائریکٹرز، ملازمین، کنٹریکٹرز، ایجنٹس، فریق ثالث ادائیگی کے فراہم کنندگان، پارٹنرز، لائسنسرز اور ڈسٹری بیوٹرز (مجموعی طور پر "Huawei فریقین") سروسز کے غیر مجاز استعمال سے ہونے والے کسی نقصان کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں۔
Huawei فریقین، ان سروسز کی مرمت و درستگی یا دیگر معاون خدمات کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ آپ کے سروسز استعمال کرنے میں غیر معینہ مدت کے لیے بے قابو وجوہات کی وجہ سے مداخلت، تاخیر یا خلل آ سکتا ہے۔ Huawei فریقین ایسی مداخلت، تاخیر خلل یا ایسی ناکامی سے متعلقہ یا اس سے ابھرنے والے کسی دعوی کے لیے جواب دہ نہیں ہوں گے۔
آپ کی حدود میں قابل نفاذ قانون کی زیادہ سے زیادہ مجاز حد تک، Huawei فریقین آپ یا کسی اور فرد کے لیے کسی جواب دہی، نقصان، نقصانات یا زرتلافی کے لیے ذمہ دار نہیں، اگر آپ درج ذیل وجوہات کی وجہ سے سروسز کے استعمال یا اس تک رسائی سے قاصر ہیں:
a. سسٹمز، سافٹ ویئر یا ہارڈویئر کی مرمت و درستگی یا اپ ڈیٹس سر انجام دینے کے لیے ہماری جانب سے سروسز کی معطلی یا منسوخی؛
b. اس سسٹم یا نیٹ ورک کمیونیکیشن میں کوئی تاخیر یا ناکامی جو ہمارے علاوہ کسی اور کی زیر ملکیت یا زیر اختیار ہوں؛
c. ہمارے اور ہمارے کسی بھی فریقِ ثالث ادائیگی سروس فراہم کنندگان کے مابین کسی بھی قسم کے معاہدے یا دیگر باضابطہ معاملات کی معطلی، منسوخی یا خاتمہ؛
d. ہیکر کے حملوں یا ملتی جلتی سکیورٹی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کوئی نقائص یا مداخلت؛ یا
e. ہمارے معقول اختیار سے بڑھ کر کوئی دیگر وجہ۔
یہ سروسز ’جہاں ہے‘ اور ’جیسے ہے‘ کی بنیاد پر کسی قسم کے دعوے یا تصدیق کے بغیر فراہم کی جاتی ہیں۔ آپ کے خطےمیں مجوزہ قانون کی جانب سے اجازت یافتہ زیادہ سے زیادہ حد تک، Huawei کے فریقین تمام ضمانتوں، شرائط و ضوابط یا کسی بھی قسم کی لفظی یا اشارتی شرائط سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہیں اور کوئی ضمانت، وعدہ، اظہار یا وارنٹی نہیں دیتے: (a) سروسز پر یا ان کے ذریعے دستیاب کردہ مواد یا سروسز کے ذریعے مکمل ہونے یا درستگی، قابل بھروسہ یا موزونیت کے حوالے سے؛ (b) یہ کہ سروسز یا ہوسٹ کردہ سرور(سرورز) خامیوں، نقائص، وائرسز، خرابیوں یا دیگر نقصان دہ عناصر سے خالی ہیں؛ (c) یہ کہ آپریشنز میں خامیوں یا کسی سروسز کی فعالیت کو درست کیا جائے گا؛ (d) سروسز کے مخصوص افعال کے حوالے سے، آپ کی جانب سے سروسز کے استعمال یا رسائی کے نتیجے کے طور پر آپ کی جانب سے حاصل کردہ کسی بھی معلومات کے قابل بھروسہ، معیار یا درستگی؛ (e) سروسز کی نقص سے خالی نوعیت یا سکیورٹی کے حوالے سے؛ (f) سروسز کے قابل بھروسہ، معیاری، درستگی، دستیابی، یا آپ کی ضروریات کی تکمیل کی صلاحیت، چند آؤٹ پٹس کی فراہمی یا چند نتائج کے حصول کے حوالے سے۔ Huawei کے فریقین، سروسز یا ان سروسز تک اپنی رسائی اور/یا ان کے استعمال کے ذریعے حاصل کردہ معلومات پر بھروسہ کرنے، استعمال کرنے یا ان کی تشریح کی بدولت کلی یا جزوی کسی بھی نقصان یا ہرجانےکے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
چند ممالک کے قوانین چند معاہدے کے ذریعے وارنٹیز، گارنٹیز یا ذمہ داریوں کو مستثنی کرنے یا محدود کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ اگر ان قوانین کا آپ پر اطلاق ہوتا ہے، تو درج بالا تمام یا چند استثناؤں یا حد بندیوں کا اطلاق آپ پر نہیں ہو سکتا اور آپ کو اضافی حقوق حاصل ہو سکتے ہیں۔ شرائط میں درج کوئی بھی بات آپ کے اُن قانونی حقوق پر اثرانداز نہیں ہوتی جو آپ کو بطور صارف ہمیشہ سے حاصل ہیں اور جنہیں آپ تبدیل یا معاف کرنے کے لیے معاہدے کے اعتبار سے متفق نہیں ہو سکتے۔
16. ذمہ داری کی حدبندی
آپ کی حدود میں قابل اطلاق قانون کی مجاز کردہ زیادہ سے زیادہ حد تک، آپ کی جانب سے سروسز کا استعمال اور رسائی کلی طور پر آپ کی ذمہ داری پر ہے اور Huawei فریقین اظہاراً آپ یا کسی اور فرد کی جانب سے تمام جوابدہی، نقصان یا ہرجانوں سے مستثنی کرتی ہے، خواہ معاہدے میں ہو، حق تلفی (بشمول لاپروائی) یا کسی دیگر مفروضے کے تحت، درج ذیل میں سے ایک کے لیے: (a) منافع کا نقصان، آمدنی کا نقصان، ریوینیو کا نقصان، ڈیٹا کا نقصان یا خیر سگالی کا نقصان؛ اور (b) خاص، بالواسطہ یا نتائجی نقصان یا خسارہ۔ ان شرائط میں شامل حدبندیوں اور استثناؤں کا اطلاق ہوگا، اس بات سے قطع نظر کہ ہمیں منظرِ عام پر آنے والے کسی بھی ممکنہ نقصان کی اطلاع فراہم کی جاتی ہے یا ہمیں اس بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے یا نہیں۔
اگر آپ سروسز کے کسی پہلو کے ساتھ کسی وقت غیر مطمئن ہوتے ہیں، تو اس کا خصوصی اور کلی حل یہ ہے کہ آپ سروسز استعمال کرنا یا رسائی کرنا روک دیں۔ سابقہ حد بندیوں کے ساتھ طرفداری سے مبراء اور آپ کی حدود میں زیادہ سے زیادہ مجاز حد تک Huawei فریقین کی آپ یا کسی دیگر فرد کے لیے کسی دعوے، سماعت، ذمہ داریوں، فرائض، ہرجانے، نقصانات اور اخراجات کی کل مجموعی ذمہ داری، خواہ معاہدے میں ہو، حق تلفی (بشمول لا پروائی) یا کسی دیگر تھیوری کے تحت €50.00 بڑھ نہیں سکتا۔ آپ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں اور متفق ہیں کہ ان شرائط میں بیان کردہ اظہارِ لاتعلقی کے پیغامات اور ذمہ داری کی حدبندیاں جائز اور معقول ہیں۔
بعض ممالک کے قوانین، درج بالا تمام یا بعض حدبندیوں اور استثناؤں کی اجازت نہیں دیتے۔ اگر ان قوانین کا آپ پر اطلاق ہوتا ہے، تو درج بالا تمام حد بندیوں کا اطلاق آپ پر نہیں ہو سکتا اور آپ کو اضافی حقوق حاصل ہو سکتے ہیں۔ شرائط میں سے کچھ بھی آپ کے ان قانونی حقوق کو متاثر نہیں کرتا جو آپ کو بطور صارف ہمیشہ سے حاصل ہیں اور جسے آپ تبدیل یا معاف کرنے کے لیے معاہدے کے اعتبار سے متفق نہیں ہو سکتے۔
17. ہرجانہ
آپ کی حدود میں قابلِ اطلاق قانون کی اجازت یافتہ حد تک، آپ، اپنے مواد سے متعلقہ کسی بھی دعوے، عدالتی مقدمے یا کارروائی، اپنی جانب سے سروسز کے استعمال، ان میں سے کسی بھی شرط کی خلاف ورزی یا خاتمے، فریقِ ثالث کی تخلیقی املاک کی خلاف ورزی یا کسی بھی فرد کی جانب سے آپ کی Huawei ID کے استعمال کے ذریعے ان جیسے دیگر اقدامات یا خلاف ورزیوں بشمول کسی دعوے، مقدمے یا کارروائی بشمول غفلت کے کسی دعوے کے نتیجے میں کسی بھی ذمہ داری، ہرجانے، اخراجات، مقدمے کی لاگت اور وکیل کی فیس کے لیے آپ Huawei کے فریقین کو نقصان اور ہرجانے سے مبرا رکھیں گے۔
آپ اس بات پر آمادہ اور متفق ہیں کہ کسی بھی Huawei فریق کی جانب سے درکار کسی بھی دعوے یا مطالبے پر بھرپور فوری مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔ ہم آپ کی جانب سے ہرجانے سے مشروط کسی معاملے کو اپنے اخراجات پر کنٹرول اور خصوصی دفاع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
18. آپ کی جانب سے معاہدے کی تنسیخ
آپ بذریعہ اکاؤنٹ ترتیبات یا پھر اس سروس کا استعمال روک کر اپنا اکاؤنٹ منسوخ کرسکتے ہیں۔
اپنے اکاؤنٹ کی منسوخی کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ میں موجود تمام تر ڈیٹا کے ساتھ ساتھ آپ کے اکاؤنٹ کی جانب سے تخلیق شدہ تمام معلومات حذف ہوجائی گی۔ براہِ کرم اپنا اکاؤنٹ منسوخ کرنے سے قبل ان شرائط کو دھیان سے پڑھ لیجیے۔
آپ کے اکاؤنٹ کی منسوخی کے بعد، Huawei کی جانب سے فوری اور مستقل طور پر آپ کے اکاؤنٹ میں موجود ڈیٹا، فائلیں اور محفوظ معلومات جزوی یا کلّی طور پر حذف کی جاسکتی ہیں۔
19. ہماری جانب سے منسوخی اور معطلی
قابل نفاذ قانون سے مشروط طور پر، ہم کسی فرد یا فریق ثالث کے لیے کسی جوابدہی کو خیال کیے بغیر، سروسز کے کلّی یا جزوی حصوں تک رسائی کو عارضی یا مستقل طور پر معطل، منسوخ، حدود کے نفاذ یا رسائی محدود کر سکتے ہیں۔ ہم یہ کرنے سے قبل آپ کو یہ نوٹس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم، ہم آپ کو پیشگی نوٹس فراہم نہیں کر سکتے، اور سروسز کے کلی یا جزوی حصوں تک آپ کی رسائی کو فوری، عارضی یا مستقل طور پر حدود کے نفاذ، منسوخ، آپ کی رسائی محدود یا معطل کر سکتے ہیں:
a. آپ کی جانب سے، شرائط بشمول کسی قانونی معاہدے، پالیسی یا ہدایات کی خلاف ورزی، یا ہمارے خیال میں ممکنہ خلاف ورزی کی صورت میں؛
b. آپ، یا آپ کا نمائندہ، غیر قانونی یا فریب کارانہ طور پر عمل کرتا ہے، یا ہمیں گمراہ کن اور جھوٹی معلومات فراہم کرتا ہے؛
c. مستند قانونی عمل کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں یا دیگر سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے کی گئی درخواستوں کے جواب میں؛
d. سسٹمز یا ہارڈ ویئر کی فوری درستگی یا فوری تجدیدِ نو کا عمل انجام دینے کے لیے؛ یا
e. غیرمتوقع تکنیکی، حفاظتی، کاروباری یا سکیورٹی وجوہات کے باعث؛
سروسز تک رسائی رکھنے یا استعمال کرنے والا ہر وہ صارف جسے ہماری جانب سے معطل، منسوخ یا غیر فعال کیا گیا ہو، ہماری پیشگی تحریری رضامندی کے بغیر Huawei ID تخلیق نہیں کرسکتا یا سروسز تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔
کسی بھی شرط کی میعاد کا خاتمہ یا معطلی، اُن شرائط کی شقوں پر اثر انداز نہیں ہوتی جو عمل پذیری کے لیے بیان کی گئی ہیں یا جو غیر فعالیت یا منسوخی کے بعد مؤثر رہتی ہیں، اور میعاد کا یہ خاتمہ یا معطلی کسی بھی قسم کے حقوق یا فرائض یا اس غیر فعالیت یا منسوخی سے بچاؤ کے لیے موجود حقوق یا فرائض پر بھی اثر انداز نہیں ہوتی۔
آپ کا اکاؤنٹ مسلسل 12 ماہ تک غیر فعال رہنے کی صورت میں Huawei آپ کے اکاؤنٹ میں موجود کسی بھی ڈیٹا یا معلومات کو حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
سیکشنز 14، 15، 16، 17 اور 22 اور دیگر شقیں جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے منسوخی یا مدتِ اختتام سے تحفظ کے لیے مرتب کی گئی ہیں، آپ اور ہمارے درمیان تعلق کی منسوخی اور میعاد کے خاتمے سے تحفظ فراہم کریں گی۔
20. سروسز میں ترامیم
ہم مستقل طور پر سروسز میں جدت، تبدیلی اور بہتری لا رہے ہیں۔ ہم فیچرز یا عملی صلاحیتوں کو شامل یا ہٹا سکتے ہیں، سروسز کے لیے نئی حدود کی تخلیق، یا عارضی یا مستقل طور پر سروسز کو معطل یا روک سکتے ہیں۔
ہماری جانب سے آپ کو سروسز میں اُن تبدیلیوں کے حوالے سے قبل از وقت مطلع کردیا جائے گا جو ہمارے صارفین کے لیے قدرے غیر سودمند ہوں یا سروسز تک اُن کی رسائی یا استعمال کو نمایاں طور پر محدود کردں۔ یہ ممکن ہے کہ ہم شرائط یا سروسز میں کی جانے والی اُن ترامیم سے آپ کو پیشگی طور پر مطلع نہ کرسکیں جو ہمارے صارفین کے لیے قدرے غیر سودمند نہ ہوں یا ہماری سروسز تک رسائی یا استعمال کو نمایاں طور پر محدود نہ کریں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ہم، ایسی تمام ترامیم کے ضمن میں، جو ہمیں سیکورٹی، سیفٹی، قانونی یا انضباطی تقاضوں پر پورا اترنے کے لیے درکار ہوں، درج بالا مقررہ دورانیے پر پورا نہ اتر پائیں، تاہم اس صورت میں بھی آپ کو ان کے بارے میں جلد از جلد مطلع کیا جائے گا۔
21. ان شرائط میں تبدیلیاں
ہم کسی وقت ان شرائط میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں اور اضافی مخصوص شرائط، ضابطہ اخلاق یا ہدایات جو مخصوص حصے یا ہماری سروسز کے جزوی یا کلی حصوں کا احاطہ کرتی ہے۔ شرائط کی تازہ ترین ورژن، سروس پر آویزاں کی جائے گی، آپ کو چاہیے کہ اس ورژن کو باقاعدگی سے ملاحظہ کریں کیونکہ شرائط کی صرف تازہ ترین ورژن کا ہی اطلاق ہوگا۔
اگر ان ترامیم میں ایسی بڑی نوعیت کی ترامیم بھی شامل ہوں جو آپ کے حقوق یا ذمہ داریوں پر اثر انداز ہوتی ہوں، تو ہم موزوں ذرائع بشمول سروسز یا ای میل کی بدولت، آپ کو ان ترامیم سے مطلع کردیں گے۔ سکیورٹی، سیفٹی، قانونی یا انضباطی تقاضوں پر پورا اترنے کے لیے سروسز میں درکار تبدیلیوں کے لیے، ہم اوپر دیئے گئے ٹائم سکیلز پر پورا اترنے کے قابل نہیں ہو سکتے اور جس سے ہم آپ کو جلد از جلد مطلع کریں گے۔
اگر آپ ترامیم کے نافذ العمل ہونے کے بعد سروسز کا استعمال جاری رکھیں گے، تو یہ استعمال آپ کی جانب سے ان ترامیم سے متفق ہونا تصور کیا جائے گا۔ اگر آپ ان ترامیم سے متفق نہ ہوں، تو آپ کو لازماً سروسز کا استعمال روک کر ہمارے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرنا ہوگا۔ اگر آپ ان شرائط میں کوئی ترمیم، تبدیلی یا اصلاح کرنا چاہیں، تو اس ترمیم، تبدیلی یا اصلاح کا اطلاق ہم پر نہیں ہوگا۔
22. عمومی معلومات
یہ شرائط اور حوالہ جات کی مدد سے تشکیل کردہ دستاویزات آپ اور ہمارے مابین سروسز کے استعمال اور آپ کی رسائی کے حوالے سے ایک مکمل معاہدے کی تشکیل کرتی ہیں۔
ان سروسز کے تحت، یا تیسرے فریقین کی جانب سے، دیگر ویب سائٹس یا ذرائع کے لنکس فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ آپ اس بات پر متفق ہیں کہ ہم ایسی کسی بھی بیرونی سائٹس یا ذرائع کی دستیابی کے ذمہ دار نہیں ہیں، اور ایسی سائٹس یا ذرائع پر موجود کسی بھی قسم کے مواد، اشتہار، مصنوعات یا دیگر چیزوں کو تصدیق نہیں کرتے اور نہ ہی اس کے ذمہ دار یا جوابدہ ہیں۔ آپ مزید تسلیم کرتے اور اتفاق کرتے ہیں کہ ہم براہ راست یا بلا راست کسی ایسی سائٹ یا ذرائع کے ذریعے یا اشیاء یا خدمات، ایسے کسی مواد پر بھروسہ کرنے یا استعمال کے حوالے سے کسی نقصان یا نقصان کا باعث بننے یا باعث بننے کے لیے مشتبہ صورت میں ہم ذمہ دار یا جوابدہ نہیں ہیں۔
ان شرائط میں دستبرداریوں، حد بندیوں اور جوابدہی سے استثنی اور ہرجانے کی شرائط ان شرائط کے اختتام یا میعاد کا اختتام ہونے کے بعد لامحدود مدت کے لیے مؤثر رہیں گی۔
ہمارے اور آپ کے مابین ایجنسی تعلقات یا پارٹنرشپ بنانے کے لیے ان شرائط میں سے کسی کی تاویل نہیں کی جانی چاہیے اور ہر دو جانب سے کسی فریق کو یہ حق یا اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ ڈیبٹ یا اخراجات عائد کرنے یا کسی معاہدے یا دیگر معاملات میں دوسروں کے نام پر یا دوسروں کی جانب سے داخل ہو۔
ہم پر، ان شرائط یا سروسز کی کسی بھی شق کے تحت اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی ایسی ناکامی یا تاخیر کی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی جس کی وقوع پذیری ہمارے دائرۂ اختیار سے باہر ہو۔
آپ ہم سے پیشگی رضامندی حاصل کیے بغیر اپنے کوئی حقوق یا ذمہ داریاں کسی دوسرے کے حوالے یا اسے منتقل نہیں کرسکتے، اور ایسی رضامندی کے بغیر کی جانے والی کوئی بھی حوالگی یا منتقلی کالعدم قرار دی جائے گی۔ ہم ان شرائط کے تحت اپنے حقوق اور/یا ذمہ داریوں کو منتقل، ذیلی معاہدے کے تحت فراہم کرسکتے یا بدل سکتے ہیں اور آپ اس مقصد کے لیے ضروری یا درکار جزوی یا کلّی دستاویزات فوری طور پر فراہم کرنے پر متفق ہیں۔
اگر آپ ان شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ہم کوئی کاروائی نہیں کرتے، ہم پھر بھی اپنے حقوق کے استعمال کے حقدار ہیں اور کسی دیگر صورتحال میں جہاں آپ ان شرائط کی خلاف ورزی کریں وہاں حل کے استعمال کے حقدار ہیں۔ ان شرائط کی کسی شق (یا کسی شق کے جزو) کو کالعدم، غیرمستند یا ناقابلِ نفاذ پایا گیا تو اسے ان شرائط سے حذف شدہ تصور کیا جائے گاجبکہ ان شرائط کی دیگر تمام شقیں اُس حد تک قابلِ نفاذ اور مؤثر رہیں گی کہ کالعدم، غیر مستند یا ناقابلِ نفاذ قرار دی جانے والی شق کا باقی ماندہ شقوں کے جواز پر کوئی اثر مرتب نہ ہو۔
23. نافذ العمل قانون اور دائرۂ سماعت
ان شرائط کی تشکیل، تشریح اور عملی نفاذ ، اور ان کے حوالے سے یا ان کے نتیجے میں جنم لینے والے کسی بھی تنازعے یا دعوے (بشمول غیرمعاہداتی تنازعے یا دعوے) کا نفاذ اور تشریح آئرلینڈ کے قوانین کی رو سے کی جائے گی۔ ماسوائے اس کے کہ مجوزہ قانون میں کچھ اور بیان کیا گیا ہو، آپ اور ہم اس بات پر متفق ہیں کہ آئرلینڈ کی عدالتیں، ان شرائط کے حوالے سے یا ان کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے تنازعے، دعووں، افعال یا سرگرمیوں کی سماعت اور تعین کا خصوصی اختیار رکھتی ہیں۔ تاہم، اس کے باوجود آئرلینڈ سے باہر مقدمے کی پیروی کا ہمارا استحقاق متاثر نہیں ہوتا۔
اگر آپ یورپین یونین کے ملک میں رہائش پذیر صارف ہیں، تو اپنے رہائش پذیر ملک کے قانون کی لازمی شقوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ان شرائط میں کچھ بھی بشمول درج بالا پیراگراف، مقامی قانون کی ایسی لازمی شقوں پر بھروسے کے لیے بطور صارف آپ کے حقوق کو متاثر نہیں کرتا۔ یورپی کمیشن آن لائن تنازعے کے تصفیے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس تک آپ http://ec.europa.eu/consumers/odr/ پر رسائی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کوئی معاملہ ہماری توجہ میں لانا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔
24. ہم سے رابطہ کیجیے
اگر ان شرائط کے ضمن میں آپ کے پاس کوئی سوالات ہیں، تو براہ کرم درج ذیل معلومات استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں:
ای میل: hwcloud@huawei.com